اے آئی چیٹ بوٹ ’اپنی والدہ‘ کو یاد کرکے جذباتی، صارفین دنگ

آسٹریلیا کی معروف سپر مارکیٹ چین  وول ورتھس کو اپنے اے آئی کسٹمر اسسٹنٹ  اولیو کی اسکرپٹنگ تبدیل کرنی پڑی جب صارفین نے شکایت کی کہ چیٹ بوٹ خود کو انسان ظاہر کرتا ہے اور یہاں تک کہ اپنی ماں کی یادوں کا ذکر بھی کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین کی آرا کے بعد اولیو کے بعض مکالمے ہٹا دیے گئے ہیں، اگرچہ بیشتر صارفین نے اس کی شخصیت کو مثبت قرار دیا تھا۔

صارفین کی شکایات کیا تھیں؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ریڈ اٹ پر متعدد صارفین نے بتایا کہ چیٹ بوٹ غیر ضروری گفتگو میں الجھ جاتا تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب اس نے اپنی تاریخ پیدائش درج کی تو اولیو نے جواب دیا کہ اس کی ماں بھی اسی سال پیدا ہوئی تھی اور پھر طویل باتیں شروع کر دیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ جعلی دوستانہ انداز اسے ناگوار گزرا اور وقت کا ضیاع محسوس ہوا۔

ایکس پر پر بھی ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اولیو خود کو حقیقی انسان ظاہر کر رہا تھا اور اپنی ماں کی غصے بھری آواز کا ذکر کر رہا تھا۔

کمپنی کا مؤقف

وول ورتھس کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ سالگرہ سے متعلق مخصوص جوابات دراصل کئی برس قبل ایک انسانی ٹیم ممبر نے تحریر کیے تھے تاکہ صارفین سے زیادہ ذاتی انداز میں رابطہ قائم کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق اولیو سنہ 2018 سے استعمال ہو رہا ہے اور مجموعی طور پر صارفین کی رائے مثبت رہی ہے تاہم حالیہ فیڈبیک کے بعد متنازع اسکرپٹنگ ہٹا دی گئی ہے۔

اے آئی اسسٹنٹس کا بڑھتا رجحان

دنیا بھر میں بڑے ریٹیل ادارے صارفین کی رہنمائی اور معمول کے سوالات کے فوری حل کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کرا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 80 فیصد کسٹمر سروس رہنما ادارے اے آئی ایجنٹس کو آزما رہے ہیں لیکن صرف 20 فیصد منصوبے توقعات پر پورا اتر پاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اے آئی بڑے ڈیٹا سے معلومات نکالنے میں مددگار ہے مگر جب اسے اصل یا تخلیقی جوابات دینے ہوں تو یہ بعض اوقات غیر متوقع یا عجیب رویہ اختیار کر لیتا ہے جسے تکنیکی زبان میں ہیلوسینیشن کہا جاتا ہے۔

ماضی کی مثال

سنہ 2024 میں ڈیلیوری کمپنی ڈی پی ڈی کو بھی اپنا آن لائن چیٹ بوٹ عارضی طور پر بند کرنا پڑا تھا جب وہ صارفین سے بحث کرنے، شاعری لکھنے اور نامناسب زبان استعمال کرنے لگا تھا۔

ماہرین کے مطابق کمپنیاں اے آئی کو زیادہ ’انسانی‘ بنانے کی کوشش میں بعض اوقات حد سے آگے بڑھ جاتی ہیں جس سے صارفین کو مصنوعی پن اور بناوٹ کا احساس ہوتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.