موجودہ صورتحال میں پاکستان کی معیشت خطر ے میں پڑ سکتی ہے۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنونئیر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی تنازع سے پاکستان کی معیشت کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اور مؤثر حکومتی اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت منصوبہ بندی نہ کی گئی تو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے براہِ راست اثرات پاکستان کی معیشت پر مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں لاکھوں پاکستانی محنت کش روزگار سے وابستہ ہیں اور کسی بھی قسم کی جنگی شدت یا معاشی پابندیوں کی صورت میں ترسیلاتِ زر متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اسی طرح عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے، جس کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑے گا۔ سید امان شاہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر معاشی ماہرین، تاجر برادری اور توانائی کے شعبے سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کرے اور ایک جامع معاشی حفاظتی پیکج کا اعلان کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ تیل کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے، متبادل توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے اور برآمدات میں تنوع لانے کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی استحکام بھی معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد میں مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی چاہیے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ اور ان کے مفادات کے لیے سفارتی سطح پر فعال کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں محتاط، متوازن اور حقیقت پسندانہ پالیسی اپنانی ہوگی تاکہ ملک کو کسی بھی ممکنہ معاشی بحران سے محفوظ رکھا جا سکے اور عوام کو مزید مہنگائی اور بے یقینی سے بچایا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچ، شہر بھر میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو

Read More

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کالز میں نوائس کینسلیشن متعارف کرانے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.