امریکی قونصلیٹ واقعے کے بعد وزیرداخلہ کی پولیس کو سخت ہدایات، غفلت پر کارروائی کا عندیہ

وزیر داخلہ سندھ  ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سی پی او میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں گذشتہ روز پیش آنےوالے واقعہ پر آئی جی سندھ نے بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ گذشتہ روز سیکیورٹی لیپس کے واقعہ پر میں بہت سنجیدہ ہوں۔

واقعہ کے تناظر میں افسران کو عہدوں سے ہٹانا وزیر اعلی سندھ اور میرا حکم تھا، نااہلی میں ملوث مذید افسران اگر ہیں تو انہیں بعد از انکوائری عہدوں سے ہٹایا جائے۔

سندھ پولیس پروفیشنل ہے لہذا ایک پیشہ ور کے طور پر کام کرے۔موجودہ حالات کے ایس او پیز پر ہی سختی سے عمل درآمد کیئے جائیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ممکنہ جائے حادثہ یا وقوعے کا ذمہ دار فیلڈ افسر ہی ہوگا۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو گذشتہ روز کی بہادری پر شاباش دیتا ہوں۔ہمارے افسران بہادر ہیں لہذا کٹھن صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

ایس ایس یو اپنا کام کرے اور سیکیورٹی اقدامات میں خود کو پیش پیش رکھیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آر آر ایف کی تمام نفری کو ابھی اور آج ہی سے کلوز کیا جائے۔

آرآر ایف کی ایس او پی کے تحت ہی ڈپلائمنٹ کی جائے۔کے نائن یونٹ کو فعال کیا جائے۔کے نائن کو درکار وسائل کے حوالے سے سفارشات جلد ارسال کریں۔

حساس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی مذید سخت کی جائے۔ایس ایس پیز آپریشن/ٹریفک متعلقہ علاقوں میں نظر آئیں۔بصورت دیگر سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

موبائل سمز کی ملکیت ایک سال سے پہلے ختم نہیں ہوسکتی،

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.