امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 96 ایرانی شہری شہید، مجموعی تعداد 742 ہوگئی

ایران پر امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملے مسلسل جاری ہیں۔ پیر کے روز حملوں میں مزید 96 شہری شہید ہوگئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

 ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز ایران میں ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 96 افراد شہید ہوئے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں قائم اس تنظیم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 عام شہری اور 11 فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے شروع ہونے والے امریکی اسرائیلی حملوں کے بعد اب تک مجموعی طور پر کم از کم 742 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

ہرانا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 176 بچے بھی شامل ہیں، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے قبل ایرانی ہلال احمر  نے ہلاکتوں کی تعداد 555 بتائی تھی۔

دوسری جانب الجزیرہ کا کہنا ہے کہ وہ ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

ہرانا کے مطابق پیر کے روز ہونے والے حملوں میں مختلف مقامات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کئی فوجی اڈے، 2 رہائشی علاقے اور بندر عباس میں واقع شہید باہنر پیئر بھی شامل ہے۔

 خلیج عمان میں موجود تمام ایرانی جہاز تباہ کردیے، امریکا کا دعویٰ

مشرق وسطیٰ شدید جنگی کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، اور امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج عمان میں موجود تمام ایرانی جہاز تباہ کردیے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی ہلال احمر  نے ہلاکتوں کی تعداد 555 بتائی تھی۔

دوسری جانب الجزیرہ کا کہنا ہے کہ وہ ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

ہرانا کے مطابق پیر کے روز ہونے والے حملوں میں مختلف مقامات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کئی فوجی اڈے، 2 رہائشی علاقے اور بندر عباس میں واقع شہید باہنر پیئر بھی شامل ہے۔

 

Share On Social Media

KARACHI

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار کون ہیں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندرونی تنظیمی معاملات اور طاقت کی کشمکش

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.