مذمت کرنے کے بجائے کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ لپیٹ لپیٹ کر مذمت کرنے کے بجائے کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی مذمت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جنگ صرف ایران کی نہیں بلکہ پورے خطے اور پاکستان کے دفاع کی جنگ ہے۔ اگر ایران میں رجیم چینج کا خواب پورا ہوا تو اسرائیل پاکستان کی سرحدوں تک پہنچ جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایران پر حالیہ حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے عظیم سانحہ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای نے جھکنے کے بجائے مزاحمت کا راستہ اپنایا اور جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ سے 16 افراد کی شہادت کو انتہائی اندوہناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہتے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے، محض خاموشی سے کام نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر امریکی غنڈہ گردی ناقابلِ قبول ہے اور کسی کو بھی ریمنڈ ڈیوس طرز کا ریلیف نہیں ملنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی سطح پر وار کرمنل قرار دیا جائے اور وقت آ گیا ہے کہ امتِ مسلمہ شیعہ سنی فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر عالمی سامراج کے خلاف متحد ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس دکھ کی گھڑی میں مظلوموں اور ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے تانے بانے انمول عرف پنکی گینگ سے جا ملے، نئے انکشافات سامنے آگئے

شہر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس، نوجوان کے اغوا و قتل اور پولیس

Read More

TECHNOLOGY

وکلا اور اکاؤنٹنٹس کی ملازمتیں شدید خطرے میں: مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ کا انتباہ

مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان نے خبردار کیا ہے کہ کمپیوٹر اسکرین کے

Read More

یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر متعارف

 گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دیتے ہوئے یوٹیوب کے لیے ایک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.