آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کی یو اے ای برانچ کونسل کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا،

دبئی, آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کی یو اے ای برانچ کونسل کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور باوقار افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبران، طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ تقریب اتحاد، بھائی چارے اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کی خوبصورت عکاسی ثابت ہوئی۔ تقریب میں 120 سے زائد ممبران،

11 طلبہ اور 30 سے زائد فیملیز کی شرکت نے اس اجتماع کو نہایت باوقار بنا دیا۔ بھرپور حاضری نے یو اے ای میں ICMA کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی مضبوطی، یکجہتی اور فعال کردار کو نمایاں کیا اور اسے یو اے ای برانچ کونسل کے کامیاب ترین پروگرامز میں شامل کر دیا۔ چیئرمین یو اے ای برانچ کونسل محمد رضوان سوہل نے اپنے خطاب میں شرکاء کی بھرپور شرکت پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب سی ایم اے پروفیشنلز کے لیے نیٹ ورکنگ، پیشہ ورانہ روابط کو مستحکم بنانے اور خیالات کے تبادلے کا مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سی ایم اے برادری کی ترقی اور یو اے ای مارکیٹ میں ICMA کی شناخت اور اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔اس موقع پر ممبرز ویلفیئر اینڈ سوشل کمیٹی کے اراکین، خصوصاً کاشف منیر بٹ اور ملک ارشد حسین کی خدمات کو سراہا گیا جنہوں نے تقریب کے انعقاد میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وائس چیئرمین محمد مشہود علی ڈھلوں اور دیگر برانچ کونسل ممبران کی مسلسل معاونت اور پسِ پردہ کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ محمد مشہود علی ڈھلوں نے اپنے خطاب میں اسلامی اقدار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک پلیٹ فارم پر کاروباری اور مالیاتی قیادت کی موجودگی اس بات کی متقاضی ہے کہ ICMA ممبران کمیونٹی کی خدمت اور رہنمائی کو اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں۔ انہوں نے ممبران کو تلقین کی کہ وہ اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر محنت، جدوجہد اور عزم کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں رہیں۔آنریری سیکرٹری نیشنل کونسل، انتظار حسین رانا نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع محض ایک پیشہ ورانہ میٹنگ نہیں بلکہ اتحاد اور مشترکہ مقصد کی عملی تصویر ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مالیاتی اور کاروباری شعبے کی قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ICMA ممبران کمیونٹی کی خدمت اور بہتری کے لیے مشترکہ ذمہ داری کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ تقریب کا اختتام باہمی خیر سگالی، اتحاد اور تشکر کے جذبات کے ساتھ ہوا، جس نے یو اے ای میں ICMA نیٹ ورک کی مضبوطی اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو مزید تقویت دی۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.