آپریشن غضب للحق: اب تک 415 افغان طالبان ہلاک، 182 پوسٹیں، 185 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں اب تک مارے جانے والے افغان طالبان اہلکاروں کی مزید تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق اب تک 415 افغان اہلکار ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کے خلاف کی جانے والی جوابی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کیں۔

عطا تارڑ کے مطابق آپریشن کے دوران افغان طالبان کو شدید نقصانات پہنچائے گئے، اب تک آپریشن میں 415 افغان طالبان اہلکار ہلاک مارے جا چکے ہیں جب کہ زخمی ہونے والے افغان طالبان اہلکاروں کی تعداد 580 سے زائد ہے۔

انہوں نے اپنے بیان مین بتایا کہ افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں اور پاکستان سیکیورٹی فورسز نے 31 افغان پوسٹوں پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم کے 185 ٹینک، اسلحہ بردارگاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ بھی اس آپریشن میں تباہ کی گئی ہیں جب کہ افغانستان میں 46 مقامات پر پاکستان کی مؤثر فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ روز عطا تارڑ نے بتایا تھا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان رجیم کے 352 کارندے ہلاک اور 535 سے زائد زخمی ہیں، اب تک 130 پوسٹیں تباہ اور 26 پر قبضہ کیا گیا، 171 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کر دی گئیں، 41 مقامات پر فضائی کارروائیوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ جمعرات 26 فروری کی رات پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

پاک فوج نے افغانستان کی حدود کے اندر مختلف مقامات پر جوابی کارروائیاں کیں اورکابل، قندھار اور پکتیا سمیت دیگر مقامات پر موجود عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.