اسرائیل اور امریکا کا مشترکہ حملہ؛ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے

اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد ایران کے بھی جوابی حملے جاری ہیں، اسرائیل کے رات گئے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے جس کی ایرانی حکومت نے تصدیق کردی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے جہاں اسرائیل نے میزائل برسائے۔

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں سات روز کے لیے چھٹی اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا جبکہ عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیں۔

ایران نے ایک بار پھر گزشتہ رات اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی یروشلم پر ہونے والے حملے میں 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق تل ابیب، یروشلم اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی میزائل حملے کیے گئے، جس کے بعد سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو بنکروں میں منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔ تہران میں شدید بمباری کی اطلاعات ہیں، جہاں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فضا دھوئیں سے بھر گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق اینٹی ایئرکرافٹ گنز کی فائرنگ سے آسمان روشن ہو گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے متعلق انتہائی سخت اور غیر معمولی بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم سیاسی اور ملٹری شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب ہتھیار ڈال دیں، کیونکہ امریکا اپنے مقاصد حاصل ہونے تک فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوجی تنصیبات، فضائی دفاعی نظام اور 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ آیت اللہ خامنہ ای سمیت ایران کے اعلیٰ کمانڈرز مارے جا چکے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے لیکن جنگ کے بعد وہاں جمہوریت قائم ہوگی اور بہت سی مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے ایرانی جارحیت کے تناظر میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کریں گے اور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ رکن ممالک اپنی علاقائی خودمختاری، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

ںیوز ایجنسی کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران کے شہر مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، یہ پرچم روایتی مذہبی عزاء یا سوگ کے مواقع پر لہرایا جاتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطاق آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر مشہد میں سوگ کی فضاء ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مشہد میں عوام بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔

حرم امام رضا سے ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں کئی افراد غم سے نڈھال ہو کر زمین پر بیٹھے نظر آئے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.