امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، تہران، کرمان، قم اور اصفہان میں شدید دھماکے

امریکا اور اسرائیل نے مل کر ایران پر حملہ کردیا ہے، جس کے بعد تہران سمیت دوسرے شہروں کے کئی مقامات پر میزائل گرنے اور دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف ایک ‘احتیاطی حملہ’ کیا ہے جبکہ امریکی عہدیدار نے بھی ایران پر امریکی حملے کی تصدیق کی ہے۔ تہران کے علاوہ کرمان شاہ، قم، خراج، لورستان، تبریز اور اصفہان میں بھی حملے ہوئے ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کی یونیورسٹی اسٹریٹ میں متعدد میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ نواحی علاقوں میں دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مہرآباد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سید خاندان اور جمہوری کے علاقے میں بھی دھماکوں کی خبریں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے 8 منٹ کے ویڈیو بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکا ایران پر اسرائیلی حملے میں ملوث ہے۔

ٹرمپ نے ویڈیو میں کہا، ‘ہم نے متعدد بار مذاکرات کی کوشش کی۔ ہم نے واقعی کوشش کی۔’ لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ ‘ہم ان کے میزائلوں کو تباہ کریں گے اور ان کے میزائل کے شعبے کو زمین بوس کر دیں گے۔ یہ مکمل طور پر نیست و نابود ہو جائے گا۔’

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی انقلابی گارڈز کو ہتھیار ڈالنے کی تنبیہ دی اور کہا: ‘آپ کو مکمل معافی کے ساتھ محفوظ طریقے سے پیش آیا جائے گا ایسا نہ ہوا تو آپ کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔’

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے یہ مشترکہ حملے فضا اور سمندر سے کیے جارہے ہیں جن میں عسکری اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

یہ کیسا انصاف ہے؟ 170 سیٹیں لینے والا جیل میں اور 80 والا حکومت میں ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود

Read More

کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران

Read More

TECHNOLOGY

اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی 4 بڑی وجوہات

اسمارٹ فون کی بیٹری کا جلد ختم ہونا صارفین کے لیے ایک عام مگر سنگین

Read More

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.