دبئی میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی طرف سے رمضان کا پورا مہینہ افطاری کا اہتمام

ماہِ رمضان اسلامی سال کا نہایت مقدس مہینہ ہے۔ اس مہینے کو بے شمار فضائل اور برکتوں کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کو دیگر تمام مہینوں پر فضیلت عطا فرمائی اور اسے عبادت، رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ بنایا۔


رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات میں اجتما عی افطاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مساجد کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر افطار اور سحر کے لیے نجی سطح پر خصوصی خیمے بھی لگائے گئے ہیں جہاں اجتماعی افطاریوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے زیراہتمام دبئی میں ایک بڑے افطار کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں مختلف قومیتوں کے روزانہ پانچ سو سے زائد افراد اجتماعی افطاری میں شرکت کر رہے ہیں۔ کمپنی کے سی ای او ڈاکٹرسید ظفر طاہر رضوی نے کہا کہ رمضان المبارک برداشت، صبر اور برداشت کا مہینہ ہے۔ ماہِ رمضان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، شکر، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ اگر ہم اس مہینے کی قدر کریں اور اخلاص کے ساتھ عبادت کریں تو یہ ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانیت کی خدمت کے لیے متحد ہونا چاہیے اور اپنے ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جو قابل تحسین ہے۔ ڈاکٹر سید ظفر طاہر رضوی نے مزید کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکر گزار ہیں جو ہر سال رمضان المبارک کے دوران اچھے اور فلاحی کاموں میں بھرپور سہولیات اور رہنمائی فراہم کرتی ہے جس کی بدولت مختلف کمیونٹیز کے لیے اجتماعی پروگرام منعقد کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ افطار کیمپ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی کمیونٹیز نے شرکت کی اور اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء میں افطار بکس بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں موجود معززین نے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات نہ صرف بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں بلکہ دنیا کو امن اور یکجہتی کا پیغام بھی دیتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ افطار کیمپ رمضان المبارک کے پورے مہینے جاری رہے گا اور ضرورت مندوں کی خدمت بلاتعطل جاری رہے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ بلوچستان کے ساحلی علاقے

Read More

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

TECHNOLOGY

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.