پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے، میں مداخلت نہیں کروں گا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے خلاف جنگ میں شاندار کام کر رہا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر ان سے پاکستان اور افغانستان جنگ سے متعلق سوال کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہایت شاندار انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، افغانستان کے خلاف جنگ میں بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

امریکی صدر نے پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ یہ دونوں بڑے عظیم لیڈر ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔

صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان اور افغانستان جنگ میں مداخلت کریں گے؟ جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ میں کرتا لیکن آپ جانتے ہیں، میرے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران جس طرح بات چیت کر رہا ہے ہم خوش نہیں ہیں، ایران وہ نہیں دے رہا جواس نے ہمیں دینا ہے۔

صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے، ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنا سکتا، جنگ ہوتی ہے تو اچھا اور برا دونوں ہوسکتے ہیں۔

کیوبا کے حوالے سے امریکی صدر نے کیوبا کو ایک ایسی قوم قرار دیا جو شدید مسائل کا شکار ہے اوراسے تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیوبا کے پاس نہ پیسے ہیں، نہ تیل، نہ خوراک ہے۔ شاید ہم کیوبا پر فرینڈلی قبضہ کرلیں۔ روبیو اس معاملے کو بہت اعلیٰ سطح پر دیکھ رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.