کراچی: سائٹ ایریا کی کپڑا فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں قائم کپڑا فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا۔ آگ کو شدت کے باعث تیسرے درجے کی قرار دیا گیا تھا، کارروائی میں 10 گاڑیوں اور 2 اسنارکلز نے حصہ لیا۔

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں قائم کپڑا فیکٹری میں لگنے والی شدید آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کارروائی میں فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں اور 2 اسنارکلز نے حصہ لیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا۔

آگ کی شدت کے باعث اسے تیسرے درجے کی قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ آتشزدگی کے دوران فیکٹری سے بلند ہونے والے سیاہ دھویں نے اطراف کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جب کہ کیماڑی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں میں سہولت فراہم کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ کو قریبی فیکٹریوں تک پھیلنے سے روک لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات اور آگ لگنے کی وجوہات کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے صنعتی علاقوں میں فائر سیفٹی اور کیمیکل اسٹوریج کے جامع معائنے اور مشترکہ انسپکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب میئر کراچی نے اضافی فائر بریگیڈ گاڑیاں طلب کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی اور واٹر کارپوریشن کو بھی ریسکیو ٹیموں سے مکمل تعاون کا حکم دیا تھا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جب کہ کولنگ کا عمل جاری ہے، فیکٹری میں فائر سیفٹی کے آلات موجود نہیں تھے، آگ بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

سانحہ گُل پلازہ: 61 ہلاکتوں کی تصدیق، 88 افراد تاحال لاپتا، فائنل سرچ آپریشن کا حکم

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے والے

Read More

TECHNOLOGY

دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کے کمپیوٹر براؤزر (جیسے Chrome، Edge وغیرہ) سے

Read More

دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 40 فیصد

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.