اگلے 10 برسوں میں اے آئی ایک سپر پاور بن جائے گی، فوری نمٹنا ہوگا، سربراہ گوگل ڈیپ مائنڈ

گوگل ڈیپ مائنڈ کے سربراہ سر ڈیمس حسابس کا کہنا ہے اگلے 10 برسوں میں اے آئی تخلیقی صلاحیتوں کے حوالے سے ایک سپر پاور بن جائے گی۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے سال 2024 میں کیمسٹری کا نوبیل انعام جیتنے والے سر ڈیمس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے خطرات پر مزید تحقیق فوری طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت کو ٹیکنالوجی سے جڑے حقیقی خطرات کے لیے سمجھدارانہ ضابطہ بندی درکار ہے۔

بڑے خطرات کیا ہیں؟

سر ڈیمس کے مطابق خود مختار نظاموں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ مضبوط حفاظتی اقدامات بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے خطرات میں ٹیکنالوجی کا غلط عناصر کے ہاتھوں استعمال اور نظاموں کے زیادہ طاقتور ہونے کے ساتھ ان پر کنٹرول کھونے کا خدشات شامل ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ترقی کی رفتار سست کر سکتے ہیں تاکہ ماہرین کو مسائل حل کرنے کے لیے وقت مل سکے تو انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کا اہم کردار ضرور ہے مگر وہ اس نظام کا صرف ایک حصہ ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ضابطہ ساز اداروں کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

چین کے ساتھ دوڑ

سر ڈیمس کا کہنا ہے کہ اے آئی میں برتری کی دوڑ میں امریکا اور مغرب چین سے کچھ حد تک آگے ہیں لیکن یہ فرق شاید چند ماہ میں ختم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دنیا میں اے آئی نظام متعارف کرواتے وقت جرأت مندی اور ذمہ داری کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ درست فیصلے نہیں کرتے لیکن زیادہ تر معاملات میں ہم بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔

سائنسی تعلیم کی اہمیت

انہوں نے زور دیا کہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کی تعلیم اب بھی بے حد اہم ہے۔

ان کے مطابق تکنیکی پس منظر رکھنے والے افراد کو اے آئی نظام استعمال کرنے میں برتری حاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کے ذریعے کوڈ لکھنے کی صلاحیت زیادہ لوگوں کو نئی ایپلی کیشنز بنانے کے قابل بنائے گی اور مستقبل میں اصل اہمیت ذوق، تخلیقی صلاحیت اور درست فیصلے کرنے کی ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

واٹس ایپ کے ذریعے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب، انکار پر دھمکیاں

کراچی:  شہر قائد میں بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سولجر

Read More

TECHNOLOGY

کیا کلاڈ انسان بن رہا ہے؟ اینتھروپک نے اے آئی کی ‘خفیہ سوچ’ ڈھونڈ نکالی

مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی اینتھروپک نے اپنے معروف اے آئی ماڈل کلاڈ کے اندر

Read More

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.