اسمگلنگ سے قومی معیشت کو 750 ارب روپے نقصان پہنچنے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جاری اسمگلنگ کے باعث پاکستان کی رسمی اور دستاویزی معیشت کو 750 ارب روپے (تقریباً 2.7 ارب امریکی ڈالر) کا نقصان پہنچا ہے۔

ایف بی آرکے ممبر کسٹمز آپریشنز شکیل شاہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے نفاذ سے ملک میں دستاویزی معیشت کو فروغ ملے گا اور ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چوری روکنے میں مدد ملے گی، ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے ذریعے رسک بیسڈ بیکنگ اور مانیٹرنگ ہوگی۔

چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹیکنالوجی سے لیس انفورسمنٹ اسٹیشنز پر 100 فیصد گاڑیوں اور سامان کی جدید نظام کے ذریعے نگرانی اور ٹریکنگ نہیں ہوگی، جس پر ممبر کسٹمز آپریشنز نے بتایا کہ رسک بیسڈ رینڈم نگرانی ہوگی۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں جاری اسمگلنگ کے باعث پاکستان کی رسمی اور دستاویزی معیشت کو 750 ارب روپے (تقریباً 2.7 ارب امریکی ڈالر) کا نقصان پہنچ چکا ہے، اسمگلنگ نے نہ صرف قومی خزانے کو بھاری نقصان سے دوچار کیا بلکہ مقامی منڈیوں کا توازن بھی بگاڑ دیا ہے، جائز کاروبار کو نقصان پہنچایا ہے اور متوازی معیشت کو فروغ دیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر کے مجوزہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (2026-27) پر غور کیا گیا، جس کے تحت آئندہ مالی سال کے لیے 49 ارب 22 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام سے 250 ارب روپے کی اضافی وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ممبر کسٹمز آپریشنز شکیل شاہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ اقدامات کے نتیجے میں پیٹرولیم سیکٹر سے 188 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ روایتی انسداد اسمگلنگ طریقہ کار سیکیورٹی مسائل، جغرافیائی رکاوٹوں اور وسائل کی کمی کے باعث مؤثر ثابت نہیں ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے تحت بلوچستان میں 25 ڈیجیٹل کسٹمز اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 10 اہم چیک پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، ان ٹیکنالوجی سے لیس انفورسمنٹ اسٹیشنز پر گاڑیوں اور سامان کی جدید نظام کے ذریعے نگرانی اور ٹریکنگ کی جائے گی تاکہ غیر قانونی نقل و حمل کی مؤثر روک تھام ممکن ہو سکے۔

شکیل شاہ نے بتایا کہ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت بورڈ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن جاری کرکے کسی بھی مقام کو ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قرار دے سکے یا کسی موجودہ کسٹمز چیک پوسٹ کو ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کا درجہ دے دے اسی طرح بورڈ کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ ان اسٹیشنز کے عملے، آپریشنز اور ٹیکنالوجی سے متعلق قواعد و ضوابط مرتب کرے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی والے ہوجائیں تیار! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے

Read More

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر

Read More

TECHNOLOGY

گوگل نے ’کم قیمت‘ اے آئی پلس پلان عالمی سطح پر متعارف کرادیا

گوگل نے اپنی سب سے سستی مصنوعی ذہانت کی سبسکرپشن گوگل اے آئی پلس کو

Read More

قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ممنوع قرار، مصری دارالافتا کا فتویٰ

مصری دارالافتا نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.