پاکستانیوں کیلیے یورپ کے دروازے کھل گئے، ہزاروں ویزوں کا اعلان

پاکستانی ہنرمندوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے۔ا ٹلی نے پاکستانیوں کے لیے ہزاروں ویزوں کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی کے ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان داخلی سیکیورٹی تعلقات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اہم ملاقات کے دوران انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں وزرائے داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ لیگل مائیگریشن کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی اسکلڈ لیبر فورس کے لیے 10500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے اور اس حوالے سے باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اٹلی تیار ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطالبے پر اطالوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزے سے استثنا حاصل ہوگا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ نے کچھ عرصہ قبل ہونے والی ملاقات میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزے سے استثنا کی بات کی تھی جس پر پیش رفت کی گئی ہے۔

محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ائیرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے پاکستانی وزارت داخلہ کی مؤثر پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستانی اداروں کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

ملاقات میں پنجاب پولیس کے افسران نے پولیس خدمت مراکز گلوبل کی افادیت کے بارے میں بریفنگ دی جسے بہت زیادہ سراہا گیا۔

اس موقع پر اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور سینئر پولیس افسران عابد خان اور سہیل چوہدری بھی موجود تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

TECHNOLOGY

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.