عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ 2026 کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شوال 1447 کا چاند 19 مارچ 2026 کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے، شوال کا چاند 20 مارچ کو نظرآنے کا امکان ہے جب کہ عیدالفطر 21 مارچ بروزہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ  19 مارچ  بمطابق 29 رمضان کو شام کے وقت شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں کیوں کہ نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 مارچ شام کو چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو کہ رویت کے لیے موزوں نہیں ہے تاہم چاند کے حوالے سے حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوا تھا اور شعبان المعظم کی 29 تاریخ کو ماہ رمضان کا چاند نظر آیا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا سستا ترین فون ’پکسل 10 اے‘ لانچ کرنے کا اعلان، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل نے اپنا نیا بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون ’پکسل 10 اے‘ متعارف کروا دیا ہے۔

Read More

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.