کراچی، سپاری کلنگ کی منصوبہ بندی ناکام، میڈیکل اسٹور ملازم اور شوٹر گرفتار


شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے ایک خطرناک سپاری کلنگ کی واردات ناکام بنا دی اور میڈیکل اسٹور کے ملازم یونس سمیت شوٹر عثمان منظور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے۔

ملزم یونس نے بتایا کہ اس نے 17 سالہ ماہر نشانے باز عثمان منظور کو 5 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی تاکہ سائٹ بی شیرشاہ کے مقامی کلینک کے ڈاکٹر عبداللہ کو نشانہ بنایا جائے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ رات گیارہ بجے کلینک بند کرنے کے بعد پیدل رہائش گاہ جاتے تھے اور ملزم عثمان کو انہیں اسی راستے میں ٹارگٹ کرنا تھا۔

یونس نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹر عبداللہ سے اس کی دوائیوں کی ڈس کرپشن اور کاروباری رنجش تھی کیونکہ ڈاکٹر مریضوں کو اس کے اسٹور کے بجائے دیگر جگہ سے دوائی خریدنے کی ترغیب دیتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے اعترافی ویڈیو بیان ایکسپریس نیوز کو موصول ہوا، اور پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

TECHNOLOGY

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی

Read More

واٹس ایپ بھی اب ماہانہ فیس چارج کرے گا، جانیں تفصیلات اور خصوصیات

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.