واٹس ایپ کا صارفین کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے نیا پاس ورڈ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے نئے اکاؤنٹ پاس ورڈ فیچر پر کام شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے سیکیورٹی کی ایک اضافی سطح فراہم کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارفین کو لاگ اِن کے وقت پہلے 6 ہندسوں پر مشتمل ویری فکیشن کوڈ درج کرنا ہوگا، جس کے بعد انہیں اپنا منتخب کردہ پاس ورڈ بھی داخل کرنا پڑے گا۔ اس طرح اگر کسی کے پاس ویری فکیشن کوڈ موجود بھی ہو، تب بھی پاس ورڈ کے بغیر اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق صارفین کا منتخب کردہ پاس ورڈ 6 سے 20 کریکٹرز پر مشتمل ہوگا، جس میں کم از کم ایک حرف اور ایک نمبر شامل کرنا لازمی ہوگا۔ اگر صارف نے پہلے سے 2 اسٹیپ ویری فکیشن فعال کر رکھی ہو تو سسٹم پہلے ویری فکیشن کوڈ اور پھر پاس ورڈ طلب کرے گا۔

یہ نیا فیچر خاص طور پر سم سوئپنگ اور غیر مجاز رسائی جیسے خطرات سے بچاؤ میں مدد دے گا، کیونکہ اس سے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے اضافی تصدیق درکار ہوگی۔

واضح رہے کہ میٹا کی ملکیت واٹس ایپ اس وقت اس فیچر کو تیار کر رہی ہے اور اسے آئندہ اپ ڈیٹس میں تمام صارفین کے متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمپنی میسجز شیڈول کرنے اور میڈیا گیلری کے لیے نئے فلٹرز جیسے فیچرز پر بھی کام کررہی ہے تاکہ صارفین کو بہتر اور محفوظ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.