ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی

خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس بہادرآباد مرکز پر منعقد ہوا جس میں اہم تنظیمی اور سیاسی فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی، امین الحق، فرقان اطیب اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ کارکنان پہلے مرحلے میں کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کریں اور ساتھ ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی فوری حکمت عملی مرتب کی جائے. 

ان انتخابات میں تقریباً 10 ہزار امیدواروں کی ضرورت ہوگی۔ اس سلسلے میں کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ علاقائی سطح پر بلدیاتی مہم تیز کریں جبکہ تنظیمی ذمہ داران امیدواروں کی فہرستوں کی تیاری شروع کریں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ گل پلازہ کے معاملے میں اگر جوڈیشل کمیشن نے ایم کیو ایم کو فریق نہ بنایا تو پارٹی سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ میں مبینہ بدترین حکمرانی کے خلاف عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

مزید برآں اجلاس میں ایم کیو ایم کے اسیر، لاپتہ اور شہید کارکنان کے لیے ایک خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پارٹی رہنما ان کارکنان کے اہل خانہ سے ان کے گھروں پر ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

مولانا ادریس کے قاتل مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، مفتی تقی عثمانی

وفاق المدارس کے صدر اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ

Read More

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ کو ایک ماہ مکمل

Read More

TECHNOLOGY

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری

گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کے لیے نئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.