نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے تعاون سے دبئی کے الغُریر ورکرز کیمپ میں افطار ڈنر کا انعقاد

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) اور الانصاری ایکسچینج کے تعاون سے سوناپور، دبئی کے الغُریر ورکرز کیمپ میں افطار ڈنر اور کمیونٹی engagement پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد کمیونٹی اراکین میں آگاہی پیدا کرنا، پاکستان کی معیشت میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ماہِ رمضان المبارک کے دوران ان کے ساتھ افطار کی سعادت حاصل کرنا تھا۔


حسین محمد، قونصل جنرل پاکستان دبئی، تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ورکرز کیمپ کے دورے کے دوران انہوں نے رہائشیوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی مسلسل معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے رمضان المبارک کی دلی مبارکباد پیش کی اور یقین دہانی کرائی کہ قونصلیٹ شمالی امارات میں مقیم پاکستانی برادری کی معاونت کے لیے ہر وقت دستیاب ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل نے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے کے لیے قانونی ذرائع استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بینکاری ذرائع سے رقوم کی ترسیل نہ صرف پاکستان کی معیشت کو مضبوط بناتی ہے بلکہ محنت کشوں کی کمائی کے تحفظ اور سلامتی کو بھی یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کمیونٹی اراکین کو متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط کا احترام کرنے کی تلقین کی۔راشد الاسلام نے پاکستان کی معیشت میں اوورسیز ترسیلاتِ زر کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اس وقت پاکستان کو ترسیلاتِ زر بھیجنے والے ممالک میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے الانصاری ایکسچینج کی پروموشنل مہمات اور این بی پی اکاؤنٹس میں براہِ راست رقوم بھیجنے والے صارفین کے لیے کیش ریوارڈ اسکیم کی تفصیلات بھی بیان کیں۔تقریب کے دوران نمایاں ترسیلات بھیجنے والے افراد کو خصوصی تحائف اور انعامات پیش کیے گئے۔
اس موقع پر محمد صالح، پریس قونصلر؛ جنید مرتضیٰ اور عمران شاہد، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی، کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے نمائندگان اور پاکستانی ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا کینیڈا سمیت کئی ممالک کے صارفین کیلئے بڑا سرپرائز؟

ایپل واں برس امریکا اور کینیڈا میں اپنی میپنگ سروس ایپل میپس پر اشتہارات متعارف

Read More

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.