نشے میں دھت نوجوان کی کار سے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کی ہلاکت، بھتیجا بتانے پر حاذم بنگوار کا مؤقف آگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں مبینہ طور پر نشے میں دُھت کار سوار نوجوان کی تیز رفتار گاڑی نے ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔ حادثہ گزشتہ رات تقریباً ایک بج کر چھپن منٹ پر پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر پہلے فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور پھر سڑک پر قلابازیاں کھانے لگی۔

اسی دوران سڑک پر موجود موٹرسائیکل سوار فوڈ ڈیلیوری بوائے گاڑی کی زد میں آ گیا۔ شدید چوٹوں کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار میں سوار نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ ملزم کو کئی گھنٹوں تک باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم بعد ازاں ساحل تھانے کی پولیس نے اصغر علی بنگوار نامی شخص کو پروٹوکول کے ساتھ تھانے منتقل کرنے کی تصدیق کی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف دعوے سامنے آئے جن میں کہا گیا کہ حادثے میں ملوث نوجوان معروف اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار کا بھتیجا ہے۔

تاہم حاذم بنگوار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی بھتیجا نہیں ہے اور جس نوجوان کے ساتھ ان کا نام جوڑا جا رہا ہے اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا ایک بھائی اور ایک بہن ہیں اور دونوں غیر شادی شدہ ہیں، شاید نام کی وجہ سے ان سے تعلق جوڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کوئی اور بنگوار ہوسکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی ٹوکنز کی قیمتیں کم کرے گا؟ اے آئی مارکیٹ میں ہلچل

اوپن اے آئی مبینہ طور پر اپنی اے آئی سروسز کے استعمال پر وصول کیے

Read More

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کی ایک پرانی خواہش

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.