بھارت میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار، تمام مسافر ہلاک

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے, جہاں رانچی سے دہلی جانے والی ایک ایئر ایمبولینس گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں جہاز پر سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ چھوٹا طیارہ پیر کی شام رانچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا لیکن گھنے جنگلاتی علاقے سمیریا کے قریب خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔

چترا کی ڈپٹی کمشنر کیرتی شری جی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ برڈ ایئرویز کا یہ طیارہ شام سات بج کر گیارہ منٹ پر رانچی سے اڑا تھا اور تقریباً بیس منٹ بعد اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے ٹوٹ گیا۔

مرنے والوں میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر، طبی عملہ، مریض اور اس کے دو لواحقین شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام لاشیں برآمد کر لی ہیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے مریض کی شناخت 41 سالہ سنجے کمار کے نام سے ہوئی ہے جو لاٹہار ضلع کے رہائشی تھے۔

وہ شدید جھلس جانے کے باعث رانچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کی حالت اتنی نازک تھی کہ ڈاکٹروں نے انہیں سڑک کے بجائے فضائی راستے سے دہلی منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

مریض کے ایک رشتہ دار نے روتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بہتر علاج کی امید میں ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا تھا، لیکن تھوڑی دیر بعد خبر آئی کہ جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید آندھی، طوفانی بارش اور بجلی چمک رہی تھی۔ دشوار گزار پہاڑی راستہ اور گھنا جنگل ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پائلٹ نے آخری رابطے کے دوران خراب موسم کی وجہ سے راستہ تبدیل کرنے کی اجازت بھی مانگی تھی لیکن اس کے فوراً بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے اور طیارے کے بلیک باکس کی مدد سے یہ معلوم کیا جائے گا کہ کیا یہ صرف خراب موسم کا نتیجہ تھا یا طیارے میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

سول ایوی ایشن کی ٹیمیں بھی کمپنی کے ریکارڈ اور طیارے کی سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ کا معائنہ بھی کریں گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، سپاری کلنگ کی منصوبہ بندی ناکام، میڈیکل اسٹور ملازم اور شوٹر گرفتار

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے ایک خطرناک سپاری کلنگ کی واردات ناکام

Read More

کارگو کریو کی جانب سے کراچی میں 110 خاندانوں میں رمضان افطار راشن بیگز کی تقسیم

ماہِ رمضان کے مقدس موقع پر کارگو کریو نے اپنی موسمی فلاحی سرگرمیوں کے تحت

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی: مصنوعی ذہانت نے نئی مشکل کھڑی کردی

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی تیز رفتار ترقی نے انسانی زندگی کے کئی شعبوں

Read More

گوگل میپ میں بڑی تبدیلی: اے آئی اپ ڈیٹ اور نئے نیویگیشن فیچرز متعارف

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.