عمران خان کی رات گئے اسپتال منتقلی، آنکھ کے فالو اَپ علاج کے بعد واپس جیل پہنچا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو رات گئے آنکھ کے علاج کے فالو اَپ کے سلسلے میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔ انہیں اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں اسپتال لایا گیا اور طبی کارروائی کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ منتقلی پہلے سے طے شدہ طبی شیڈول کے تحت کی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان کو دوسری مرتبہ پمز اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ 24 اور 25 جنوری کو بھی آنکھ کے معائنے اور علاج کیلئے اسپتال آئے تھے۔ اس وقت ڈاکٹروں نے ان کی آنکھ کے علاج کے لیے تین انجکشن تجویز کیے تھے، جن میں سے دوسری خوراک اب دی جا چکی ہے جبکہ تیسرا انجکشن 23 مارچ کو لگائے جانے کا امکان ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے مکمل طبی معائنے کے بعد انجکشن کی دوسری ڈوز لگائی۔ بیان میں کہا گیا کہ علاج سے پہلے ان کی باقاعدہ رضامندی حاصل کی گئی۔

بیان کے مطابق، انجکشن آنکھ کے اندر لگایا جانے والا اینٹی وی ای جی ایف انٹراوٹرئیل انجکشن تھا جو ماہر امراض چشم اور ویٹریوریٹینل سرجنز کی نگرانی میں آپریشن تھیٹر میں طے شدہ طبی اصولوں کے تحت دیا گیا۔ اس عمل کو ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا جس کے باعث وہ اسی دن اسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ علاج کا عمل معمول کے مطابق مکمل کیا گیا اور مریض کی حالت پر مسلسل نظر رکھی گئی۔ طبی ٹیم کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر عمران خان کی حالت مستحکم ہے اور کسی ہنگامی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ طبی ضرورت کے مطابق مزید فالو اپ کیا جائے گا اور صحت کی صورتحال پر نظر رکھی جائے گی۔

اسپتال حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام طبی اقدامات ماہرین کی نگرانی میں کیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے بھی عمران خان کا پمز میں آنکھ کا فالو اپ مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں طبی معائنے کے بعد اطلاع دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کیا گیا تھا اور علاج کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ آئندہ طبی معائنہ ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی میں کیا جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی عمران خان کو مزید علاج کیلئے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کو سنٹرل ریٹینل وین اوکلوژن نامی آنکھ کی ایک سنجیدہ بیماری تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ اپنی دائیں آنکھ کی تقریباً 85 فیصد بینائی کھونے کی شکایت کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ بیماری عموماً زیادہ عمر کے افراد میں ہوتی ہے اور اس کا تعلق بلند فشار خون، شوگر، کولیسٹرول اور دل کے امراض جیسے عوامل سے ہو سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.