سرحد پار دہشتگردی ناقابل برداشت، پاکستانیوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کے فطری حق کے تحت ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طویل عرصے تک تحمل کا مظاہرہ کیا اور کارروائیوں کو محدود علاقوں تک رکھا، تاہم سرحد پار دہشتگردی اب برداشت کی حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تشدد کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر کہیں بھی ہوں، پاکستان کی دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، لیکن امن اسی وقت ممکن ہے جب دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشتگرد گروہوں کو مسلسل محفوظ ٹھکانے ملتے رہے اور افغان حکام کی جانب سے مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔

صدر زرداری نے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف دہشتگرد تنظیمیں افغان سرزمین استعمال کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق داعش خراسان، ٹی ٹی پی، القاعدہ اور دیگر گروہ افغانستان سے سرگرم عمل ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے برعکس دہشتگرد عناصر کو کھلی چھوٹ مل رہی ہے، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اور کالج کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد

Read More

نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس یا

Read More

TECHNOLOGY

کیموتھراپی کے بعد کینسر کی واپسی کا ایک نیا راز بے نقاب

امریکا کے وائیسٹار انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزمرہ خوراک

Read More

اے آئی پر کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لیکن منافع کہاں؟ ایپل، ایمیزون اور دیگر ٹیک کمپنیوں کے نئے منصوبے سامنے آگئے

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل، ایمیزون، مائیکروسافٹ، گوگل اور میٹا نے اپنی تازہ مالیاتی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.