پاکستان کی افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 7 ٹھکانے تباہ، 80 سے زائد خوارج ہلاک

پاکستان نے افغانستان میں سات مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائیاں حالیہ دنوں میں پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں جن میں سیکیورٹی اداروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں چار اہداف کو ہدف بنایا گیا، جن میں خوارج کے دو اہم مراکز بھی شامل تھے۔

ان مراکز میں مبینہ طور پر’خارجی اسلام مرکز‘ اور ’خارجی ابراہیم مرکز‘ شامل ہیں، جنہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

اسی طرح صوبہ پکتیکا میں دو مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جن میں’خارجی ملا رہبر‘ اور ’خارجی مخلص یار‘ سے منسوب ٹھکانے شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں اہداف کو مؤثر کارروائی کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے۔

صوبہ خوست میں بھی ایک مرکز کو ہدف بنایا گیا، جسے ’خارجی مولوی عباس مرکز‘ قرار دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی میں اس مرکز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں 80 سے زائد خوارج کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کی کارروائیوں کا سدباب کرنا اور ملک کے اندر امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔ مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

افغان میڈیا اور مقامی ذرائع کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں ایک زور دار دھماکا سنا گیا جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گردوں کے ایک مبینہ ٹھکانے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے ڈسٹرکٹ برمل میں فضائی کارروائی کی، جس کے بعد وہاں موجود مبینہ دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد سامنے آ سکی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا کینیڈا سمیت کئی ممالک کے صارفین کیلئے بڑا سرپرائز؟

ایپل واں برس امریکا اور کینیڈا میں اپنی میپنگ سروس ایپل میپس پر اشتہارات متعارف

Read More

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.