نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 50 افراد قتل

افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرتے ہوئے کم از کم 50 افراد کو قتل کردیا۔

رائٹرز کے مطابق نائیجیریا ki ریاست زمفارا کے ایک دیہی گاؤں پر درجنوں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگائی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جو افراد جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، ان پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔۔

خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بُکویُم ساؤتھ کے رکنِ اسمبلی ہامیسو فارو نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جمعرات کی شام تقریباً پانچ بجے تُنگان دُتسے گاؤں پر دھاوا بولا تھا اور کارروائیاں جمعہ کی صبح ساڑھے تین بجے تک جاری رہی تھیں۔ اس دوران مسلح افراد نے عمارتوں کو نذرِ آتش کیا اور جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کرنے والے رہائشیوں پر فائرنگ کی تھی۔

رکنِ اسمبلی کے مطابق حملہ آور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک منتقل ہوتے رہے اور کم از کم 50 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اغوا کیے گئے افراد کی حتمی تعداد تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ مقامی حکومتی حکام لاپتا افراد کا حساب لگا رہے ہیں۔۔

نائیجیریا کے تُنگان دُتسے نامی ایک گاؤں کے 41 سالہ رہائشی عبداللہ ثانی نے بتایا کہ حملے میں ان کے خاندان کے تین افراد مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کوئی نہیں سو سکا، ہم سب صدمے شدید صدمے کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زمفارا پولیس کے ترجمان نے مؤقف کے لیے کی جانے والی کالز کا جواب نہیں دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.