پاکستان بزنس کونسل شارجہ کا شارجہ میں ہائی ٹیک UAE ای انوائسنگ، آگاہی و نیٹ ورکنگ سیشن کا انعقاد

شارجہ. پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) نے شارجہ میں ہائی ٹیک یو اے ای ای. انوائسنگ. آگاہی و نیٹ ورکنگ سیشن کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ اس سیشن کا مقصد 2026 میں نافذ ہونے والے لازمی یو اے ای، ای انوائسنگ فریم ورک کے لیے کاروباری طبقے کو تیار کرنا تھا۔


اس سیشن میں کاروباری رہنماؤں، پیشہ ور افراد اور صنعت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہیں ڈیجیٹل تبدیلی، کارپوریٹ ٹیکس اور وی اے ٹی سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں۔تقریب کا آغاز رجسٹریشن اور نیٹ ورکنگ سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے استقبالیہ کلمات ادا کیے اور نظامت کے فرائض بھی انجام دیے۔
کلیدی خطاب محمد فاروق، مینیجنگ پارٹنر، مبارک الکتیبی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور وزارتِ معیشت سے منظور شدہ آڈیٹر، نے کیا۔ انہوں نے یو اے ای،ای انوائسنگ، کارپوریٹ ٹیکس اور VAT سے متعلق تازہ ترین معلومات، قانونی تقاضوں اور عملی نفاذ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سوال و جواب کاکے سیشن میں شرکاء نے براہِ راست اپنے عملی مسائل اور سوالات پیش کیے۔بعد ازاں سید سلیم اختر، سینئر نائب چیئرمین PBCS، کی زیرِ قیادت بزنس نیٹ ورکنگ سیشن منعقد ہوا، جس میں باہمی تعاون، مشترکہ ترقی اور مستقبل کے کاروباری مواقع پر زور دیا گیا۔تقریب کا اختتام ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کے اختتامی کلمات سے ہوا، جنہوں نے مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد ریفریشمنٹ کے ساتھ غیر رسمی نیٹ ورکنگ ہوئی۔ یہ سیشن اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ یو اے ای میں کاروباری برادری کو آگاہی، صلاحیت سازی اور بروقت رہنمائی فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ کے لیے خوشخبری؛ اگست میں چھٹیاں ہی چھٹیاں

پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کے لیے اگست کا مہینہ

Read More

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی نئی ٹیکنالوجی کتابیں پڑھنے کے انداز میں بڑی

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے بے قابو اے آئی ایجنٹ نے دوسری ٹیک کمپنی کے اکاؤنٹ تک بھی رسائی حاصل کرلی

اوپن اے آئی کے آزمائشی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ، جو پہلے ہی اے آئی

Read More

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت  یا اے آئی کی دنیا میں اس ہفتے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.