ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز کی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کورس لازمی قرار دے دیا ہے، انڈر اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام میں اے آئی کا کورس تین کریڈٹ آور کورس کا ہوگا جو اسی تعلیمی سیشن 2026 سے لاگو ہوگا۔

ایچ ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا الحق کی جانب سے ملک کی تمام سرکاری و نجی جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں وائس چانسلرز اور ڈائریکٹرز سے اے آئی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 21ویں صدی کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے میں مصنوعی ذہانت ایک قوت کے طور پر سامنے آرہی ہے جو تعلیم، صحت، معیشت اور انتظامی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ دے رہی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اے آئی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے، دنیا اے آئی کے ساتھ اپنے مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہے لہٰذا پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ طلبہ کو اس ٹیکنالوجی کو ذمہ دارانہ اور اخلاقی انداز میں استعمال کرنے کی مہارتیں فراہم کرے۔

ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا کہ اسی تناظر میں ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اسناد تفویض کرنے والے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہر انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام میں مصنوعی ذہانت کا لازمی تین کریڈٹ آور کورس شامل کریں۔

کورس کے حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ یہ کورس بطور اختیاری مضمون، بطور بین الشعبہ جاتی کورس اور پروگرام کے ڈھانچے میں شامل کسی متعلقہ مضمون کے طور پر شامل ہوسکتا ہے تاہم کورس میں اے آئی کے بنیادی تصورات شامل ہونے چاہئیں۔

ایچ ای سی کے مطابق یہ کورروان سال 2026 میں شروع ہونے والے تعلیمی سیشن سے تمام ڈگری پروگرامز میں متعارف کرائے جائیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

مستحقین کا پیسہ ہڑپ ہونے کا انکشاف، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اہم شواہد برآمد

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن اور مستحقین کا پیسہ ہڑپ کرنے کی

Read More

طارق روڈ کے دبئی شاپنگ مال کے گودام میں خوفناک آگ، 2 فائر فائٹرز بے ہوش، کئی دکانیں متاثر

شہر قائد کے مصروف تجارتی مرکز طارق روڈ پر واقع دبئی شاپنگ مال کے بیسمنٹ

Read More

TECHNOLOGY

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

Read More

واٹس ایپ صارفین کے لیے  بڑی سہولت، آن لائن دوستوں کو دیکھنے والا نیا فیچر تیار

واٹس ایپ میں ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش جاری ہے جو اس مقبول

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.