دنیا میں کہاں روزہ سب سے طویل اور کہاں مختصر ترین ہوگا؟

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں روزے کے اوقات کار سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان میں رواں برس روزے کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 12 سے 14 گھنٹے تک متوقع ہے، جبکہ مقامی رویت ہلال اور جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے اوقات میں معمولی فرق ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بلند عرض بلد والے ممالک میں دن کے دورانیے میں اضافہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں روزے کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔

دنیا کے مختلف خطوں میں روزے کے دورانیے میں نمایاں فرق دیکھا جا رہا ہے۔ سب سے طویل روزے فن لینڈ اور آئس لینڈ میں ہوں گے، جہاں روزہ تقریباً انیس سے بیس گھنٹے تک رہے گا۔

دوسری جانب مختصر ترین روزے چلی، ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ میں صرف 12 گھنٹے کے ہوں گے۔

مشرق وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا میں اوسطاً روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کا دورانیہ بڑھنے یا کم ہونے کا انحصار مقامی جغرافیائی محل وقوع اور رویت ہلال پر ہوگا۔

Share On Social Media

TECHNOLOGY

ایلون مسک کی چاند پر شہر بسانے کی تیاری، کب تک تیار ہوگا؟

ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی شخصیت اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی

Read More

گوگل کا سستا ترین فون ’پکسل 10 اے‘ لانچ کرنے کا اعلان، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل نے اپنا نیا بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون ’پکسل 10 اے‘ متعارف کروا دیا ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.