ایپسٹین کو پینٹاگون کے قریب واقع حساس عمارت خریدنے کی پیشکش کا انکشاف

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ نئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ کمسن لڑکیوں سے جنسی جرائم میں سزا یافتہ ارب پتی جیفری ایپسٹین کو 2016 میں امریکی وزارت دفاع (ڈوڈ) سے منسلک ایک بڑی عمارت میں حصہ خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق یہ 84 ہزار 710 مربع میٹر کی عمارت آرلنگٹن، ورجینیا میں پینٹاگون سے تقریباً 1.6 کلومیٹر دور واقع ہے اور سرمایہ کار دستاویز میں اسے ”مشن کریٹیکل“ قرار دیا گیا تھا۔

دستاویزات کے مطابق 2016 میں ایپسٹین کو ورجینیا کے علاقے آرلنگٹن میں واقع ایک بڑی عمارت میں حصہ خریدنے کی پیشکش کی گئی۔ اس عمارت کی مجوزہ قیمت تقریباً 116 ملین ڈالرتجویز کی گئی تھی۔ اگر یہ معاہدہ مکمل ہو جاتا تو جیفری ایپسٹین مالک بن جاتا اور امریکی حکومت سے کرایہ وصول کرنے والا شریک مالک بن سکتا تھا۔ تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ سودا مکمل ہوا۔

اسی طرح اسٹرن نے 2015 میں ایپسٹین کو ایک اور پیشکش بھی بھیجی جس میں رچمنڈ اور بالٹی مور میں واقع ایف بی آئی کے دو دفاتر اور کچھ عدالتوں میں سرمایہ کاری کا کہا گیا۔ ان جائیدادوں کو اسٹرن نے ”انتہائی منافع بخش اثاثے“ قرار دیا۔ اس منصوبے کے لیے پہلے 25 ملین ڈالر اور بعد میں مزید 80 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنا تھی، جبکہ ملکیت کی رجسٹریشن کیمن آئی لینڈ کی ایک آف شور کمپنی کے ذریعے ہونا تھی۔

جاری ہونے والی ای میلز میں ایک ایف بی آئی مخبر نے دعویٰ کیا کہ ایپسٹین اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا ایجنٹ تھا۔

میمو میں کہا گیا کہ ایپسٹین کے اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک سے قریبی تعلقات تھے اور اس نے ان کے زیر نگرانی ہی جاسوسی کی تربیت حاصل کی تھی۔

دستاویزات کے مطابق ایہود باراک 2013 سے 2017 کے درمیان 30 سے زائد مرتبہ ایپسٹین کے نیویارک کے گھر بھی گئے تھے۔ اس کے علاوہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایپسٹین نے اسرائیلی اداروں اور تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کی تھی۔

یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین کو کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 2019 میں جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.