بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، بین الاقوامی امور پر گفتگو

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی بحرین کے فرمانروا، شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

ملاقاتوں میں اہم عالمی و علاقائی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقاتوں میں مسکراہٹوں کا تبادلہ اور غیر رسمی گرمجوشی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے گئے تھے۔

پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیر نو، عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں اور سفارتی پالیسی کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کی عکاسی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

انسٹاگرام صارفین جعلی کاپی رائٹ شکایات کے نئے فراڈ کا شکار

انسٹاگرام پر مواد تخلیق کرنے والے افراد ایک نئے فراڈ کا شکار ہورہے ہیں، جس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.