چوہدری جاوید اقبال بدھنوی نے اسلام آباد میں ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (TIKA) کے دفتر کا دورہ کیا،

اسلام آباد. حکومت آزاد جموں و کشمیر کے وزیرِ چوہدری جاوید اقبال بدھنوی (خوراک، اے جے کے ٹی ای وی ٹی اے اور کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) نے اسلام آباد میں ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (TIKA) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات ٹیکا کی کنٹری ہیڈ سلیوا ٹونا سے ہوئی۔


ملاقات کے دوران سلیوا ٹونا نے آزاد کشمیر میں جاری ٹیکا کے ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فریقین کے درمیان مستقبل کے باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں خصوصاً فنی و پیشہ ورانہ تربیت، غذائی تحفظ اور علاقائی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور اس تعاون کو ٹھوس اور پائیدار اقدامات کے ذریعے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ حکومت نے ترکیہ کی حکومت اور عوام کا کشمیر میں جاری فلاحی منصوبوں اور کشمیری عوام کی مسلسل معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکا کی کاوشیں آزاد کشمیر میں انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی بہبود کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازا: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، ہلاکتیں 28 ہوگئیں، 85 افراد لاپتہ

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا شاپنگ سینٹر میں

Read More

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے

Read More

TECHNOLOGY

واک کرنے والوں اور سائیکل سواروں کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی

گوگل نے اپنے جیمینی مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ کی گوگل میپس میں رسائی بڑھاتے ہوئے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.