دبئی اور عمان کے مسیحی وفد کی سفیر پاکستان برائے سلطنت عمان سید نوید صفدر بخاری سے ملاقات

دبئی, پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات منارٹی ونگ اور پاکستان کرسچن الائنس یو اے ای کے صدر جان قادر نے ایک وفد کے ہمراہ سلطنت عمان میں تعینات پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری سے سفارتخانہ پاکستان مسقط میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے وفد کو خوش آمدید کہا جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے اس امر کو سراہا کہ سفیر پاکستان بلا امتیاز تمام پاکستانیوں خواہ مسیحی ہوں یا مسلمان ان سب کے مسائل توجہ سے سنتے اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر قونصلر عبدالمنان بھی موجود تھے جبکہ وفد میں ڈیکن سنیل مسیح اور نظر مسیحی سواتی بھی شامل تھے۔
وفد نے سفیر پاکستان سے درخواست کی کہ سلطنت عمان کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان کے ذریعے حکام بالا سے بات چیت کی جائے تاکہ قیدیوں کو جلد از جلد پاکستان واپس بھجوایا جا سکے اور وہ اپنے خاندانوں سے مل سکیں۔


مزید برآں وفد نے انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بعض عناصر پاکستانی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو روزگار کے جھانسے میں عمان لا کر غلط سرگرمیوں میں دھکیل دیتے ہیں۔ وفد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ایئرپورٹس اور امیگریشن نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ بیرون ملک روانگی سے قبل مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائی جا سکے۔ سفیر پاکستان سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ اس مسئلے کے تدارک کیلئے متعلقہ حکام سے بات کریں۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور عمان کے دوطرفہ تعلقات، کاروباری مواقع اور روزگار کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفد نے دعا کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں اور پاکستانی شہریوں کیلئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہوں۔
آخر میں وفد نے پاکستان، افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی اور سفیر پاکستان سید نوید صفدر بخاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی صحت و کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.