لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کا ماہِ رمضان پر بڑا اعلان؛ شہریوں کے دل جیت لیے

پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلم میئر ہیں جنھیں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث تمام ہی طبقات میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صادق خان نے میئر بننے کے بعد ایسے اقدامات اُٹھائے ہیں جن سے وہ ہر دلعزیز شخصیت بن گئے ہیں اور وہ پانے مسلمان ہونے پر ہمیشہ ہی فخر کا اظہار کرتے ہیں۔

صادق خان کے بقول اس برس بھی ماہِ رمضان کے استقبال کے لیے لندن کی پیکاڈلی سرکس اور لیسٹر اسکوائر کو ملانے والی کوونٹری اسٹریٹ چاند ستاروں والی خوبصورت لائٹس سے روشن ہوگئی۔

میئر صادق خان نے بتایا کہ اس علاقے کو ماہِ رمضان میں مسلسل چوتھے سال سجایا گیا۔ 30 ہزار ایل ای ڈی لائٹس شام 5 سے صبح 5 بجے تک پیکاڈلی سرکس اور لیسٹر اسکوائر کے درمیان آسمان کو روشن کرتی رہیں گی۔

میئر صادق خان نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو میں کہا کہ لندن چار سال قبل مغربی دنیا کا پہلا شہر تھا جسے رمضان کے استقبال کے لیے روشنیوں سے سجایا گیا اور آج رات ایک بار پھر لندن امید اور اتحاد کی روشنی کے طور پر جگمگا رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ رمضان ایمان کی تجدید، ضرورت مندوں کی مدد اور اُن لوگوں کی مشکلات پر غور کرنے کا وقت ہے جن کی قسمت ان کا زیادہ ساتھ نہیں دے رہی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، جشن آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، ایس ایس پی ویسٹ کی شرکت

شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ منگھوپیر میں جشنِ آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز

Read More

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش

Read More

TECHNOLOGY

میٹا نے 7 لاکھ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ وجہ بتائے بغیر ڈیلیٹ کردیے

سوشل میڈیا کی معروف کمپنی میٹا نے آسٹریلیا میں 7 لاکھ 56 ہزار سے زائد

Read More

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ روز 14 اگست کے موقع پر پاکستان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.