جدہ ایئرپورٹس نے عمرہ سیزن کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری دے دی

جدہ ایئرپورٹس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے غیر معمولی رش سے نمٹنے کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے 1447 ہجری کے عمرہ پیک سیزن کا جامع آپریشنل پلان منظور کر لیا ہے۔ اس حکمتِ عملی کا مقصد زائرین کو محفوظ، منظم اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق منصوبے کے تحت ایئرپورٹ کے تین مرکزی ٹرمینلز کو فعال رکھا جائے گا، جن میں حج و عمرہ ٹرمینل کمپلیکس، ٹرمینل ون اور نارتھ ٹرمینل شامل ہیں۔ مسافروں کے دباؤ کو کم کرنے اور انتظار کا وقت گھٹانے کے لیے 407 بیگیج چیک اِن کاؤنٹرز اور 463 پاسپورٹ کنٹرول کاؤنٹرز استعمال کیے جائیں گے۔

اسی طرح آپریشنل روانی برقرار رکھنے کے لیے 56 مسافر بورڈنگ برجز، 35 بیگیج کلیم بیلٹس اور 81 کسٹمز انسپیکشن ڈیوائسز بھی فعال رہیں گی، تاکہ آمد و روانگی کے مراحل تیزی اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

انتظامیہ کے مطابق صحت اور فلاحی سہولیات میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے اندر چار ہیلتھ سینٹرز کام کریں گے، جبکہ زائرین کے استقبال اور بہتر نظم و ضبط کے لیے تین استقبالیہ لاؤنجز مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حج و عمرہ ٹرمینل کے عوامی حصے میں 20 ائیرکنڈیشنڈ آرام گاہیں قائم کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

عملی اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے افرادی قوت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ پیک سیزن کے دوران مختلف سرکاری، آپریشنل اور سیکیورٹی اداروں کے مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد اہلکار چوبیس گھنٹے مربوط نظام کے تحت خدمات انجام دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 1447ھ کے عمرہ سیزن میں زائرین کی آمد کا سلسلہ 3 اپریل 2026 تک جاری رہے گا، جبکہ عمرہ ویزہ رکھنے والوں کی آخری روانگی کی تاریخ 18 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

موجودہ صورتحال میں پاکستان کی معیشت خطر ے میں پڑ سکتی ہے۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنونئیر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ مشرقِ

Read More

TECHNOLOGY

کیا آپ کمپیوٹر میں درپیش عام مسائل سے پریشان ہیں؟ یہ آسان ٹپس اپنائیں

موجودہ دور میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے

Read More

مائیکروسوفٹ کا ہنگامی اپڈیٹ: ونڈوز 11 میں کنیکٹیویٹی کا مسئلہ حل

مائیکروسافٹ نے مائیکروسوفٹ ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے ایک ہنگامی اپڈیٹ جاری کر دیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.