کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کے گمنام بانی ستوشی ناکاموٹو کے پیچھے خفیہ طور پر موجود تھے۔

گردش کرتی تصاویر جیفری ایپسٹین کی بِٹ کوائن سے متعلقہ تحقیق کے لیے کی گئی فنڈنگ کو واضح کرتی ہیں اور اس کو جیفری ایپسٹین کی بطور ملکیت کے ثبوت پیش کیا گیا ہے۔

یہ الزامات امریکی محکمہ انصاف اور اوور سائٹ و گورنمنٹ ریفارم پر بنائی گئی ہاؤس کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں جاری ہونے والے دستاویزات میں سامنے آئے۔ ان ریکارڈز کو طویل مدت سے پوشیدہ بِٹ کوائن کے اصل سے متعلق شواہد کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

دستاویزات کو بغور پڑھا جائے تو معلوم ہوتا ہے یہ نتیجہ اخذ کیا جانا درست نہیں ہے۔ ان دستاویزات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں جو ایپسٹین کی ستوشی ناکاموٹو کے طور پر شناخت کرے اور کوئی مواد ان کا تعلق بِٹ کوائن کی تخلیق، وائٹ پیپر یا ابتدائی کوڈ بیس سے نہیں جوڑتا۔

جاری ہونے والے ریکارڈز میں کسی بھی جگہ ’ستوشی‘ کا نام ایپسٹین سے تعلق سے نہیں دِکھتا جبکہ بِٹ کوائن کی بنیادی ٹائم لائن میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ وائٹ پیپر 2008 میں شائع ہوا، نیٹورک 2009 میں لانچ ہوا اور ستوشی ناکاموٹو کچھ ہی عرصے بعد عوامی سطح سے غائب ہو گیا۔

اس تعلق کو ثابت کرنے کے لیے ریکارڈ کو ایپسٹین کی بِٹ کوائن کو ڈیزائن کرنے کے لیے 2008 سے پہلے یا درمیان ملوث ہونے سے متعلق بتانے کی ضرورت ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.