سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہو گا جبکہ انڈونیشیاء اور ترکیہ سمیت کئی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا وہاں پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔ 

تفصیلات مطابق انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔ اسی طرح ملائیشیا کے حکام نے بھی چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک میں پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے ۔

سنگاپور کے مفتی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہاں 19 فروری سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔ جبکہ برونائی میں بھی چاند نظر نہ آنے کے باعث پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔

مزید برآں آسٹریلیا کی آسٹریلین فتویٰ کونسل اور فرانس کی فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری بروز جمعرات سے ہوگا۔

ترکیہ میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث پہلا روزہ 19 فروری جمعرات کو ہی ہو گا۔

عمان میں بھی چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ 19 فروری کو رکھا جائے گا۔

روس، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں پہلا روزہ 19فروری کو ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر، بجٹ پر تحفظات اور مہنگائی بدستور سب سے بڑا مسئلہ قرار

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر ہوا ہے، تاہم کاروباری طبقے کے بجٹ پر تحفظات اور

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ’اسکائی 47 قراقرم ون‘ کا

Read More

موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل کتنا بڑھ جاتا ہے؟

آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.