پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی سرمایہ کاری اور شراکت داری کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

پاکستانی ٹیکنالوجی شعبہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی ٹیک فرم نے پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ “ورچوئنز “کو  لاکھوں ڈالر مالیت  کےمعاہدے کے تحت خرید لیا۔

یہ کامیاب معاہدہ پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں اور اے آئی شعبے میں تیزی سے ابھرتی جدت کا عکاس ہے۔

ورچوئنز اے آئی کے بانی راحیل احمد کے مطابق یہ خریداری واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی اے آئی ٹیلنٹ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تخلیق کر کے عالمی ٹیک کمپنیوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل اور تکنیکی استعداد پر مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔

ایس آئی ایف سی کےجامع اصلاحاتی اقدامات کی بدولت پاکستان کا ٹیکنالوجی شعبہ عالمی جدت اور سرمایہ کاری میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں 29 ارب سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی میں کیماڑی پولیس نے اربوں روپے کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Read More

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری

گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کے لیے نئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.