سولر صارفین کے لیے خوشخبری، نیپرا کا موجودہ صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موجودہ سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیپرا نے سولر پالیسی میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اس پر 30 دن کے اندر آرا طلب کر لی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترامیم 9 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے نیپرا نے ملک میں نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ نظام کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی سولر صارفین کے لیے نئے ریگولیشنز 2026 بھی جاری کیے گئے تھے، جس کے تحت نئے صارفین سے اضافی بجلی 11 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے صارفین کے معاہدوں کی مدت 7 سال سے کم کرکے 5 سال مقرر کی گئی تھی۔

ان نئے ریگولیشنز کے تحت موجودہ صارفین کو حاصل اہم سہولیات بھی ختم کی گئی تھیں، جس میں یونٹ کے بدلے یونٹ کی ایڈجسٹمنٹ کی سہولت شامل ہے۔

اب نیپرا کا کہنا ہے کہ موجودہ صارفین کی پالیسی برقرار رہے گی اور نئے قوانین کا اطلاق صرف نئے سولر صارفین پر ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

واٹس ایپ کے ذریعے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب، انکار پر دھمکیاں

کراچی:  شہر قائد میں بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سولجر

Read More

شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ بلوچستان کے ساحلی علاقے

Read More

TECHNOLOGY

کیا کلاڈ انسان بن رہا ہے؟ اینتھروپک نے اے آئی کی ‘خفیہ سوچ’ ڈھونڈ نکالی

مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی اینتھروپک نے اپنے معروف اے آئی ماڈل کلاڈ کے اندر

Read More

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.