ٹیکس نظام، محصولات کی دوڑ یاپائیدار معاشی

پاکستان کا ٹیکس نظام ایک بار پھر اہم موڑ پرکھڑا ہے جہاں حکومت کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا فوری محصولات کے حصول کو ترجیح دی جائے یا طویل مدتی معاشی استحکام کیلیے ٹیکس بنیاد کو وسعت دی جائے۔

ماہرین کے مطابق دہائیوں سے ملک کی معاشی پالیسی مالی دباؤ، قرض دہندگان کے اثرورسوخ اور محصولات کے اہداف کے گرد گھومتی رہی ہے، جبکہ بنیادی اصلاحات کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں سپرٹیکس سے متعلق مختصر عدالتی حکم کے بعد ٹیکس حکام کی جانب سے فوری ریکوری نوٹسزکے اجرا نے کاروباری حلقوں میں تشویش پیدا کی ہے، پاکستان کا ٹیکس نظام بنیادی طور پر براہِ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں پر مشتمل ہے۔

براہِ راست ٹیکس میں انکم ٹیکس شامل ہے، جبکہ بالواسطہ ٹیکسوں میں سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹیز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس بھی بڑی حد تک ودہولڈنگ اور ایڈوانس ٹیکس کے ذریعے وصول کیا جاتا ہے، جس کے باعث حقیقی معنوں میں براہِ راست ٹیکس نیٹ محدود رہتا ہے۔

مالی سال 2024-25 میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح تقریباً 10.3 سے 10.4 فیصد رہی، جبکہ آئندہ مالی سال کیلیے اسے تقریباً 11 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا، تاہم معیشت کے بڑے شعبوں کے ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے کے باعث یہ اہداف مسلسل چیلنج کا شکار رہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ریٹیل، رئیل اسٹیٹ اور زرعی شعبے کے بڑے حصے بدستور ٹیکس نظام سے باہر ہیں، جبکہ تنخواہ دار طبقہ نسبتاً زیادہ بوجھ برداشت کر رہا ہے، ایف بی آر کو محصولات کے سخت اہداف دیے جاتے ہیں، جس کے باعث نفاذ پر زور بڑھ جاتا ہے۔ 

ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو محض شرحوں میں اضافے یا سخت نفاذ کے بجائے نظامی اصلاحات، ٹیکس نظام میں توسیع، رضاکارانہ رجسٹریشن کے فروغ اور ادارہ جاتی اعتماد کی بحالی پر توجہ دینا ہو گی۔

Share On Social Media

KARACHI

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار کون ہیں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندرونی تنظیمی معاملات اور طاقت کی کشمکش

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.