اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، دعوت کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ نہ پہنچا

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل، 5 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک گھنٹہ تفصیلی معائنہ کیا، موبائل میڈیکل لیب کے ذریعے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے، حکومت کی آفر کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی رہنما اڈیالہ جیل نہیں پہنچا، خصوصی ٹیم پی ٹی آئی رہنماوں کا ایک ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کرتی رہی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ نے جیل سے جاری بیان میں بتایا مختلف اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

سابق وزیراعظم کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، میڈیکل ٹیم ضروری طبی سامان کے ہمراہ اڈیالہ جیل ائی تھی۔

سابق وزیراعظم کے مکمل طبی معائنے کے لیے انتظامات مکمل کیے تھے، ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات ساتھ لے کر آئی تھی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو رکنی میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ کیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے، طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو دعوت دی تھی کہ قیادت کی موجودگی میں بانی کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا۔

حکومتی پیشکش کے باوجود ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم ڈیڑھ گھنٹہ تک انتظار کرتی رہی، پارٹی کا کوئی بھی لیڈر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا جس کے بعد ڈاکٹروں نے بانی کا معائنہ ان کی مرضی سے شروع کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم میں دورکنی بورڈ ممبران ڈاکٹر ندیم قریشی، ڈاکٹر امجد بھی موجود تھے۔

دیگر ڈاکٹروں میں ڈاکٹر رفاق، ڈاکٹر سکندر، ڈاکٹر عارف اور میڈیکل ٹیکنیشن بھی شامل تھے، ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم اور لیب ٹینیکشن نے بانی کا ایک گھنٹے تک معائنہ کیا۔

ڈاکٹر اپنی مفصل رپورٹ مکمل کرکے حکومت کے حوالے کریں گے، اس۔موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

TECHNOLOGY

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی

Read More

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.