ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے عبرتناک شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کو پہلی شکست ہوگئی، میگا ایونٹ کے 27 ویں میچ میں بھارت نے گرین شرٹس کو 61 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کولمبو کے  پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے ہائی وولٹیچ میچ میں پاکستان کی دعوت پر بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے تاہم 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی بیٹنگ

بھارت کی جانب سے اوپنر ابھیشک شرما اور ایشان کشن نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان نے پہلے اوور میں ہی بھارت کی ایک رن پر اہم وکٹ گرا دی، بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما بغیر کوئی رنز بنائے سلمان علی آغا کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد ایشان کشن نے تلک ورما کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی گیند بازوں کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کا اسکور 88 تک پہنچایا، اس دوران دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

88 کے اسکور پر بھارت کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، ایشان کشن 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

ایشان کشن کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریا کمار یادیو نے تلک ورما کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 38 کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 126 تک پہنچایا۔

بھارت کی تیسری وکٹ 126 کے مجموعی اسکور پر گری جب تلک ورما 25 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر صائم ایوب نے ہاردک پانڈیا کا شکار کیا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 126 کے مجموعی اسکور پر گری جب تلک ورما 25 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پھر اگلی ہی گیند پر صائم ایوب نے ہاردک پانڈیا کا شکار کیا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد سوریا کمار یادیو اور شیوم ڈوبے کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 33 رنز کی شراکت قائم اور ٹیم کا اسکور 159 تک پہنچایا تاہم عثمان طارق کی گیند پر سوریا کمار یادیو کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جب کہ رنکو سنگھ 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان سلمان آغا عثمان طارق، اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس طرح بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کی تیاری، وجہ کیا ہے؟

یورپ میں سرکاری حکام کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محدود یا مرحلہ وار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.