پپی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ دنگا فساد پارٹی ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک

ترجمان اوورسیز پاکستانیز اور ہردلعزیز شخصیت کیپٹن(ر) عاصم ملک نے انپے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے آئے روز دھرنے اور احتجاج کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے، اپنے طرز عمل سے اس پارٹی نے ثابت کردیا ہے کہ یہ کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ دنگا فساد پارٹی ہے، انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار کے لیے اس کا سدباب کرنا ضروری ہے، سوچنے کا مقام یہ ہے کہ روزانہ ہونے والے دھرنوں اور احتجاجوں کی وجہ سے نہ صرف ملک میں انتشار پھیل رہا ہے بلکہ ان بے مقصد اور انتشار پسند دھرنوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں معطل رہتی ہیں جبکہ بچے اور بچیاں سکول اور کالجوں میں نہیں جاپارہیں کیونکہ اس دنگا فساد کی وجہ سے روزانہ تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں جس سے ملک کے نونہاںوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ک ان دھرنوں اور جلوسوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدیدمتاثر ہورہی ہے، صرف ذاتی مفاد اور ملک میں انتشار کے لیے کیے جانے والے ان دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے عام عوام کو تکلیف کا سامنا رہتا ہے مختلف علاقوں میں سڑکوں کے بند ہونے سے نہ صرف عام عوام بلکہ مریضوں کو تکلیف کا سامنا رہتا ہے اور ان وجوہات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں لیکن فسادی پارٹی کو عوام کا کوئی احساس نہیں، ایک اہم نکتہ کی نشان دہی کرتے ہوئے کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ ان دھرنوں اور جلوسوں کو انتشار پھیلانے سے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو تعینات کرنا پڑتا ہے جس سے ان دھرنوں کی وجہ سے جو آئے روز ہو رہے ہیں روزانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور فورسز کی توجہ سرحدی علاقوں پر کم ہوجاتی ہے جو غورطلب پہلو ہے، میں پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ اس نام نہاد پارٹی کے بے مقصد اور ذاتی مفادات کے لیے برپا کیے جانے والے دھرنوں اور جلوسوں کو روکا جائے اور ان کے خلاف سخت ترین کاروائی کر کے ان پر پابندی عائد کی جائےکیونکہ ان کے دھرنوں کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اوف بیرون ممالک میں پاکستان ساکھ متاثر ہورہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں