زخم پر ایکسپائرڈ اینٹی سیپٹک لگالیں تو کیا ہوسکتا ہے؟

عموما ایکسپائرڈ ڈوائیوں کو بے کار سمجھ کر ضائع کردیا جاتا ہے، لیکن گھر کے میڈیسن کیبنٹ میں رکھی اینٹی سیپٹک بوتلیں اکثر سالوں تک ویسے ہی پڑی رہتی ہیں۔ چونکہ یہ دوائیں بیرونی استعمال کے لیے ہوتی ہیں، اس لیے بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایکسپائری کے بعد بھی یہ محفوظ رہتی ہیں۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ میعاد ختم ہونے کے بعداینٹی سیپٹکس جراثیم کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کی صلاحیت کھو دیتی ہیں، جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور زخم بھرنے کا عمل سست پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اینٹی سیپٹک اپنی جراثیم کش صلاحیت کھو دے تو بیکٹیریا زخم میں بڑھ سکتے ہیں۔

بعض صورتوں میں محلول کی کیمیائی ساخت میں تبدیلی جلد میں جلن یا سوزش بھی پیدا کر سکتی ہے، جو صحت مند بافتوں کو نقصان پہنچا کر بھرنے کے عمل میں تاخیر کا سبب بنتی ہے۔

ایسی اینٹی سیپٹکس جن میں آیوڈین، ہائیڈروجن پر آکسائیڈ یا کلورہیکسیڈین شامل ہوں، میعاد ختم ہونے کے بعد کم موثر ہو سکتی ہیں۔ اسی طرح الکحل پر مبنی محلول وقت کے ساتھ بخارات بن کر اپنی طاقت کھو دیتے ہیں۔

اگرچہ زیادہ تر ایکسپائر اینٹی سیپٹکس فوری طور پر شدید نقصان نہیں پہنچاتیں، مگر یہ گہرے زخموں، جلنے یا سرجری کے زخموں کو بھرنے میں مؤثرنہیں ہوتیں۔

اگر کسی نے غلطی سے ایکسپائر اینٹی سیپٹک لگا لیا ہو تو ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ سب سے پہلے زخم کو دھیرے دھیرے صاف پانی اور ہلکے صابن سے دوبارہ صاف کیا جائے اور اس کے بعد تازہ اور میعاد کے اندر موجود اینٹی سیپٹک لگائیں۔

ماہرین کے مطابق زخم میں انفیکشن کی علامات جیسے سرخی، سوجن، گرمی، درد، پیپ یا بخار پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

اگر یہ علامات ظاہر ہوں یا زخم بڑا، گہرا یا بھرنے میں دیر کر رہا ہو تو فوراً طبی معائنہ کرانا چاہیے۔ ایسی صورت میں تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انفیکشن سے بچاؤ اور زخم کے جلد ٹھیک ہونے کے لیے ہمیشہ نئی اور مؤثر اینٹی سیپٹک کا استعمال ہی سب سے محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.