میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیوسی خدشات کے باوجود اپنے اسمارٹ گلاسز میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ’نیم ٹیگ‘ نامی فیچر چشمہ پہننے والے افراد کو اُن لوگوں کی شناختی معلومات فراہم کرے گا جنہیں وہ دیکھ رہے ہوں گے۔

اخبار کے مطابق کمپنی کے ایک اندرونی میمو میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے سیکیورٹی اور پرائیویسی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی امریکا میں جاری سیاسی صورتحال کے دوران اس فیچر کو متعارف کرانے میں ممکنہ فائدہ دیکھ رہی ہے۔

اخبار کے مطابق میمو میں بتایا گیا کہ مصنوعات کو ایسے وقت میں لانچ کرنے کا منصوبہ ہے جب بعض سول سوسائٹی گروپس (جو کمپنی کی مخالفت کر سکتے ہوں) کی توجہ دیگر معاملات پر مرکوز ہو۔

Share On Social Media

KARACHI

نیٹ بلنگ سسٹم صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دے گا۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے نیٹ بلنگ سسٹم کے

Read More

کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 100 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک

Read More

TECHNOLOGY

پلیز، تھینک یو یا کچھ اور بھی: چیٹ بوٹس سے عمدہ کام کروانے کے طریقے کیا ہیں؟

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.