وزیراعظم کا بی این پی کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، انتخابی کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عام انتخابات میں تاریخی اور شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گفتگو کے دوران پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی قیادت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے بنگلا دیش کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کی خودمختار برابری اور احترام کو مکمل طور پر ملحوظ رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم اور وسیع ہوں گے جبکہ  وزیراعظم شہباز شریف نے طارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی 77 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

Share On Social Media

KARACHI

جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد:  ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے تحت جشن آزادی کے موقع

Read More

میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کو قرض دینے والے 10 افراد کی فہرست تیار

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میررضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش

Read More

TECHNOLOGY

بظاہر فیصلہ آپ کا لیکن پیچھے اے آئی کار فرما، نئی تحقیق نے خطرناک پہلو دکھا دیا

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس اب صرف سوالات کے جواب دینے یا معلومات فراہم کرنے

Read More

مصنوعی ذہانت نے کتابوں کے پبلشرز میں افراتفری مچا دی، مصنفین شک کے گھیرے میں

اے آئی کے استعمال نے کتابوں کی اشاعت کی صنعت کے سامنے ایک نیا اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.