حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی بننے کی کوشش نہ کرے، حافظ نعیم اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

وفاقی دارالحکومت میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر حکمران امریکی غلامی پر بضد رہے تو اپوزیشن ایک بار پھر میدان میں نکلنے پر مجبور ہو جائے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مشاورت پر اتفاق ہوا ہے اور عیدالفطر کے بعد ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ ان کے مطابق چاروں صوبوں میں جا کر عوام کو موجودہ حالات سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے فلسطین کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم فلسطین جا کر حماس کو غیر مسلح کریں گے؟ حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی بننے کی کوشش نہ کرے، بصورت دیگر اپوزیشن حکومت کو چلنے نہیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی اور افغانستان کو بھی بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اسے اپنے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔ ان کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کو بھی قائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ غزہ سے متعلق امن عمل کی کمان امریکا کے ہاتھ میں ہے، اس لیے بروقت اور درست فیصلہ کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر قومی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا گیا تو اپوزیشن بھرپور ردعمل دے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.