ٹی 20 ورلڈ کپ: کراچی میں پاکستان بھارت میچ کے لیے کن مقامات پر اسکرینیں لگائی جائیں گی؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائےگا، جسے دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں، اور ملک میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

شہر قائد کراچی میں بھی مختلف مقامات پر اسکرینیں لگانے کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

شہر بھر میں جوش و خروش عروج پر ہے اور شائقین کرکٹ کو اس بڑے مقابلے کا انتظار ہے، جو اتوار کی شام 7 بجے سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔

کراچی میں کن مقامات پر میچ اسکرینز پر دیکھا جا سکے گا؟

اگر آپ بڑی اسکرین پر میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو شہر قائد کے مختلف مقامات کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ تاہم زیادہ تر مقامات پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

• سفاری پارک: مفت داخلہ، صرف فیملیز کے لیے

• آرٹس کونسل کراچی: اے سی پی ممبران اور ان کی فیملیز کے لیے مفت داخلہ (ممبرشپ کارڈ لازمی)

• پی سی ہوٹل

• الحبیب ریسٹورنٹ

• چوپال

• ہیبٹ سٹی

• کراچی چڑیا گھر: صرف فیملیز کے لیے

• سفاری پارک: صرف فیملیز کے لیے

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے بھارت کے ساتھ گروپ مرحلے کے میچ کا بائیکاٹ کردیا تھا، تاہم آئی سی سی کے ساتھ مذاکرات کے بعد میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں گہماگہمی عروج پر

عوام ددوست منڈی نادرن بائی پاس پر گہماگہمی تیز، مارشلینگ ایریا کے آغاز کا سن

Read More

عوام کے لیے بُری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.