بنگلا دیش الیکشن،بی این پی نےمیدان مار لیا،حکومت بنانے کا اعلان

بنگلا دیش میں ہونے والے الیکشن میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے 209 نشستیں حاصل کرلیں،جماعت اسلامی 68 نشستوں کےساتھ دوسرے نمبر پر رہی ، آزاد امیدوار7 ،نیشنل سٹیزنز پارٹی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ 17دیگرامیدواروں نے بھی میدان مار لیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ووٹرٹرن آؤٹ 61فیصد رہا،الیکشن میں 2ہزار 28امیدواراور50جماعتیں میدان میں تھیں جبکہ کل299نشستیں تھیں۔

دوسری جانب الیکشن کمشنربنگلا دیش ابو الفضل محمد ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد عزم تھا، انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے 3حلقوں میں نتائج کے اعلان کو مؤخر کردیا،حلقوں میں شہرپور2، چٹاگانگ2 اور چٹاگانگ 4 شامل ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق الیکشن میں 7 خواتین امیدوار بھی  کامیاب ہوئیں ،بی این پی پارٹی کی6 خواتین امیدوار اپنے اپنے حلقوں سے کامیاب ہوئیں۔بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ انہیں انتخابات میں اکثریت مل گئی ہے،اگلی حکومت بنائیں گے۔ادھر بنگلا دیش کے انتخابات میں کامیابی پرصدرمملکت نے بی این پی کے سربراہ کومبارکباد پیش کی ہے۔

صدرآصف زرداری نے پرامن انتخابات پربنگلا دیش کے عوام کومبارکباد دیتے ہوئے بنگلا دیش کے ساتھ جمہوری شراکت داری کی مضبوط حمایت کااعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سربراہ بی این پی کوکامیابی پرمبارکباد پیش کی ،انہوں نے پُرامن الیکشن کے انعقاد پربنگلا دیشی عوام کوبھی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے بنگلا دیش کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کیا ، انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ برادرانہ اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو وسعت دی جائے گی۔

بنگلا دیش کے ساتھ امن، استحکام اور ترقی کے اہداف حاصل کرنےکیلئے کام کریں گے ،نئی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے نئے دور کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ڈھاکا میں امریکی سفارتخانے نے بھی بنگلا دیش الیکشن میں کامیابی پربی این پی کوکامیابی پرمبارکباد دی ہے،امریکی سفارتخانے نے پُرامن الیکشن کے انعقاد پربنگلا دیشی عوام کوبھی مبارکباد پیش کی ۔

چین نے بھی  بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ، چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انتخابات کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر بنگلا دیش کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔

انتخاب میں آگے رہنے پر بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ہم بنگلا دیش کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں،چین اوربنگلا دیش تعلقات میں نئے باب رقم کرنے کے خواہاں ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر ملک

Read More

کراچی: کلفٹن کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ، دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

کراچی کے علاقے کلفٹن کی معروف زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ماڈلز کا حیران کن رویہ، ایک دوسرے کو بند ہونے سے بچانے لگے

امریکی جامعات کے محققین نے مصنوعی ذہانت کے جدید نظاموں میں ایک غیر متوقع اور

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.