پاک بھارت میچ سے قبل ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمت میں 500 گنا اضافہ، ایک ٹکٹ کتنے میں دستیاب؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل میچ براہ راست دیکھنے کے خواہشمند افراد کو ایئرٹکٹ خریدنے کےلیے 500 گنا زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں اس بار شاید کچھ ایسا ہونے جارہا ہے جو اس سے قبل کم ہی دیکھنے میں آیا ہوگا، روایتی حریفوں کے درمیان میچ کی وجہ سے سری لنکا کے شہر کولمبو جانے والی ایئرلائنز کی ٹکٹ کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت میں سات ہزار سے لے کر پچیس ہزار بھارتی روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پہلے جو ٹکٹ 7 ہزار میں دستیاب تھی اب اس کی قیمت 500 گنا زیادہ یعنی 42 ہزار روپے وصول کی جارہی ہے۔

اتوار کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں 15 فروری کو ہونے والے مقابلے کی تاریخ قریب آتے ہی بھارت سے کولمبو کے لیے پرواز کے کرایوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بھارتی شائقین میچ دیکھنے کے لیے ملک بھر سے کولمبو پہنچ رہے ہیں جس کے نتیجے میں دہلی سے کولمبو اور ممبئی سے کولمبو کی پروازوں کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

چنئی سے سری لنکا، صرف ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے جبکہ یہاں سے یومیہ کولمبو کےلیے 16 پروازیں چلتی ہیں جس کے کرائے عام طور پر کم ہوتے ہیں، تاہم کولمبو کی پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے رش کی وجہ سے کئی گنا قیمت وصول کی جارہی ہے۔

ایئر ٹکٹ جو پہلے 7 ہزار روپے کے تھے وہ 42 ہزارت تک میں فروخت ہورہے ہیں، جمعہ 13 فروری کے لیے چنئی سے انڈیگو کے باقاعدہ اکانومی کرایے 7,127 سے بڑھ کر 22 ہزار اور 25 ہزار تک پہنچ چکے ہیں۔

دسری طرف سری لنکن ایئر لائنز کے لیے یہی قیمت 42,231 روپے پر پہنچ چکی ہے، 14 فروری کے لیے انڈیگو کا کرایہ 20,708 سے بڑھ کر 25,207 ہو گیا ہے جبکہ سری لنکن ایئرلائنز کا کرایہ بڑھ کر 35,217 کی رینج میں ہے۔

اگر میچ والے دن یعنی 15 فروری کی بات کی جائے تو اس دن انڈیگو پر ٹکٹوں کی قیمتیں 18,283 سے 19,464 تک ہیں جب کہ سری لنکن ایئر لائنز میں یہ 28,660 سے 42,231 تک ہیں۔

ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ کولمبو کے کرایے کئی دوسرے بھارتی شہروں میں آسمان کو چھو رہے ہیں جبکہ پاکستان سے بھی سیکڑوں کرکٹ شائقین یہ میچ دیکھنے کےلیے کولمبو روانہ ہورہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.